ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بنگلورو لوک سبھا حلقہ سے کانگریس کے امیدوار رضوان ارشد کے لئے انتخابی مہم

بنگلورو لوک سبھا حلقہ سے کانگریس کے امیدوار رضوان ارشد کے لئے انتخابی مہم

Mon, 08 Apr 2019 23:38:25    S.O. News Service

بنگلورو8اپریل(ایس او نیوز) کرناٹک کے سابق وزیراعلیٰ اورجنتا دل (سیکولر)،کانگریس کوآرڈی نیشن کمیٹی کے صدر سدارامیا نے الزام لگایا کہ وزیراعظم نریندر مودی کی حکومت نے گزشتہ پانچ برسوں کے دوران صرف امیروں کو فائدہ پہنچانے کے لیے کام کیا۔وسطی بنگلورو لوک سبھا حلقہ سے کانگریس کے امیدوار رضوان ارشد کے لئے پیر کے دن انتخابی مہم کے دوران مسٹر سدارامیا نے کہا کہ ’’ وزیراعظم نریندر مودی نے کسان قر ض معافی کے مطالبے پر آنکھ بند کرلی ہے جبکہ صنعت کاروں کے 5ء 3 لاکھ کروڑ روپے قرض معاف کردیئے ہیں‘‘۔


Share: